زندگی ایک خواب ہوتی ہے

زندگی ایک خواب ہوتی ہے
یہ حقیقت سراب ہوتی ہے


جب تصور میں آپ ہوتے ہیں
رقص میں کائنات ہوتی ہے


سامنے جب بھی وہ نہیں ہوتے
ہر گھڑی اک عذاب ہوتی ہے


یاد ان کی سیاہ راتوں میں
رشک صد ماہتاب ہوتی ہے


یہ بھی ہوتا ہے پرسش غم سے
اور حالت خراب ہوتی ہے