Bayan Meeruthi

بیان میرٹھی

داغ کے ہم عصر، اردو اور فارسی میں شاعری کی، جدید شاعری کی تحریک سے متاثر ہوکر نیے انداز کی نظمیں بھی لکھیں

A contemporary of Dagh Dehlvi, wrote poems of new tone and tenor under the influence of modernist writing

بیان میرٹھی کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    آئیں گے گر انہیں غیرت ہوگی

    آئیں گے گر انہیں غیرت ہوگی وہ نہ آئے تو قیامت ہوگی حشر میں کون سنے گا فریاد سد رہ حد سماعت ہوگی ننگ نظارہ ہے ہم چشمۂ عام ہم نہ دیکھیں گے جو رویت ہوگی یک طرف ہو کے رہیں گے یک رنگ ہم کو اعراف سے نفرت ہوگی شکوہ ہے دین وفا میں احداث مجھ سے کاہے کو یہ بدعت ہوگی ہیں قیامت میں تامل ...

    مزید پڑھیے

    چراغ حسن ہے روشن کسی کا

    چراغ حسن ہے روشن کسی کا ہمارا خون ہے روغن کسی کا ابھی نادان ہیں محشر کے فتنے رہیں تھامے ہوئے دامن کسی کا دل آیا ہے قیامت ہے مرا دل اٹھے تعظیم دے جوبن کسی کا یہ محشر اور یہ محشر کے فتنے کسی کی شوخیاں بچپن کسی کا ادائیں تا ابد بکھری پڑی ہیں ازل میں پھٹ پڑا جوبن کسی کا کیا تلوار ...

    مزید پڑھیے

    فلک نے ابر مرے سینہ کا بخار کیا

    فلک نے ابر مرے سینہ کا بخار کیا مجھے مجھی پہ ستم گر نے اشک بار کیا ہر ایک ذرہ نے ایجاد صد بہار کیا یہ میری خاک کو کس گل نے رہ گزار کیا بلا ہے شوق شہادت نہ اس نے وار کیا جگر کو آپ ہی بڑھ کر سناں کے پار کیا میں خوش ہوں وعدۂ فردا پہ کون شخص ہوں میں وہ شوخ اور یہ عمر اس پہ اعتبار ...

    مزید پڑھیے

    وہ دریا بار اشکوں کی جھڑی ہے

    وہ دریا بار اشکوں کی جھڑی ہے کہ حوت آسماں تہہ میں پڑی ہے مرے ارماں بتوں کی سرد مہری زراعت برف کے پالے پڑی ہے چمن میں سرو کا بہروپ بھر کر قیامت منتظر کس کی کھڑی ہے دہان تنگ غنچہ پتیاں لب ہنسی ہے پھول فقرہ پنکھڑی ہے لگا دی آگ کس شعلہ نے بلبل ہر اک پھولوں کی ٹہنی پھلجھڑی ہے نگاہ ...

    مزید پڑھیے

    کھلا ہے جلوۂ پنہاں سے از بس چاک وحشت کا

    کھلا ہے جلوۂ پنہاں سے از بس چاک وحشت کا میں ڈرتا ہوں کہیں پردہ نہ پھٹ جائے حقیقت کا کہاں لے جائے گا یا رب سمند تند وحشت کا کہ پیچھے رہ گیا کوسوں دوراہا نار و جنت کا غبار رنگ پراں ہے پھریرا تیری رایت کا شکست قلب عاشق غلغلہ ہے تیری نصرت کا کیا ہے قصد کس کے کنگر ایوان رفعت کا کہ ...

    مزید پڑھیے

تمام

10 رباعی (Rubaai)

تمام