ہاں جہل تمہیں سے رنگ لایا پھر کیوں

ہاں جہل تمہیں سے رنگ لایا پھر کیوں
لایا تو گلا زباں پر آیا پھر کیوں
گر جانتے تھے خانہ خرابی کے سبب
مہماں کو میزباں بنایا پھر کیوں