پیری کی سپیدی ہے کہ مرتا ہوں میں

پیری کی سپیدی ہے کہ مرتا ہوں میں
جوں شمع دم صبح گزرتا ہوں میں
جنت کی ہوا بھری ہے سینے میں بیاںؔ
ٹھنڈی ٹھنڈی جو سانس بھرتا ہوں میں