بیدار نہیں کوئی جہاں خواب میں ہے

بیدار نہیں کوئی جہاں خواب میں ہے
نیرنگ عجب عالم اسباب میں ہے
کچھ خواب میں کچھ قید میں کچھ صحرا میں
اک عمر سے کیا تفرقہ احباب میں ہے