Bano Tahira Sayeed

بانو طاہرہ سعید

بانو طاہرہ سعید کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    پہلی سی اب وہ شوخی گفتار بھی نہیں

    پہلی سی اب وہ شوخی گفتار بھی نہیں مدت سے ذوق نغمہ و اشعار بھی نہیں سونی پڑی ہے منزل دیوانگیٔ عشق کیا ہو گیا کہ کوئی سر دار بھی نہیں واعظ شراب‌ نوشی کے بے حد خلاف ہیں مل جائے مفت کی تو کچھ انکار بھی نہیں وہ سامنے جو آئے تو نظریں نہ اٹھ سکیں اب مجھ میں جیسے طاقت دیدار بھی نہیں کب ...

    مزید پڑھیے

    بیسویں صدی کے ہم شاعر پریشاں ہیں

    بیسویں صدی کے ہم شاعر پریشاں ہیں مسئلوں میں الجھے ہیں فکر و غم میں غلطاں ہیں ڈوب کر ابھر آئے موت سے گلے مل کر اپنی سخت جانی کے خود ہی ہم نگہباں ہیں ہم تو ٹھہرے دیوانے ہم تو ٹھہرے صحرائی اہل فہم و دانش کے چاک کیوں گریباں ہیں کب حساب مانگا تھا آپ کی جفاؤں کا کیوں جھکی جھکی نظریں ...

    مزید پڑھیے

    کردار ہی سے زینت افلاک ہو گئے

    کردار ہی سے زینت افلاک ہو گئے کردار گر گیا خس و خاشاک ہو گئے ہم جیسے سادہ لوح کو دنیا کے ہاتھ سے ایسی سزا ملی ہے کہ چالاک ہو گئے شاید بہار آ گئی موج جنوں لیے دامن جو سل گئے تھے وہ پھر چاک ہو گئے کل تک دوائے درد تھے کچھ لوگ شہر میں آج اقتدار کیا ملا ضحاک ہو گئے قسمت کا تھا مذاق کہ ...

    مزید پڑھیے

    کتنا بھی مسکرائیے دل ہے مگر بجھا بجھا

    کتنا بھی مسکرائیے دل ہے مگر بجھا بجھا گیت رسیلے گائیے دل ہے مگر بجھا بجھا اشک نہیں تو کیا ہوا آہ نہیں تو کیا ہوا لاکھ سنور کے آئیے دل ہے مگر بجھا بجھا رخ پہ بہار کی پھبن ہونٹوں پہ مخملی سخن مژدۂ گل سنائیے دل ہے مگر بجھا بجھا آپ سے خود الگ الگ آپ کی دعوت طرب ہم سے نہ کچھ چھپائیے ...

    مزید پڑھیے

    مر مر کے جیے یوں دنیا میں جینے کا سلیقہ بھول گئے

    مر مر کے جیے یوں دنیا میں جینے کا سلیقہ بھول گئے بے نام و نشاں کچھ ایسے ہوئے ہم نام بھی اپنا بھول گئے صحرا سے ہوئی نسبت جب سے ویرانوں میں محفل جمتی ہے اے جوش جنوں تیرے صدقے آبادی سے رشتہ بھول گئے سب حوصلے دل کے پست ہوئے ساحل پہ سفینہ کیا پہنچا موجوں سے الجھنا چھوڑ دیا طوفانوں سے ...

    مزید پڑھیے

تمام

5 نظم (Nazm)

    بکھرے سپنے

    آکاش پہ دیپ ستاروں کے دھرتی پر پھول بہاروں کے سبزے پر شبنم کے موتی ساون کی ہوا ٹھنڈی ٹھنڈی یہ میرے بکھرے سپنے ہیں لہراتے ہوئے بہتے چشمے چشموں کے نشاط آگیں نغمے کہسار کے رنگیں شام و سحر جنگل کے حسیں دل کش منظر یہ میرے بکھرے سپنے ہیں بجلی کی کڑک بادل کی گرج خوں بار شفق ڈھلتا ...

    مزید پڑھیے

    سلام

    میرے آزاد وطن تیری بہاروں کو سلام تیری پر کیف فضا تیرے نظاروں کو سلام جن کی خدمات سے چمکی ہے وطن کی قسمت جگمگاتے ہوئے ان چاند ستاروں کو سلام کارواں جن کا لٹا راہ میں آزادی کی قوم کا ملک کا ان درد کے ماروں کو سلام لکھ گئے اپنے لہو سے جو وفا کے قصے ان شہیدوں پہ درود ان کے مزاروں کو ...

    مزید پڑھیے

    پجارن

    پجارن تیری تھالی کے پھول سورج کی کرنوں سے کمھلا جائیں گے مالا بھی سوکھ جائے گی مورتی کی گردن میں پریم کی مالا گوندھ آنسوؤں کے موتی سے اپنی مدھ بھری تانوں میں کوئی بیاکل راگ الاپ

    مزید پڑھیے

    اردو زباں

    کتنی میٹھی زباں کیسی پیاری زباں میری اردو زباں فخر ہندوستاں اس میں رادھا کے پائل کی جھنکار ہے زلف زیب النسا کی بھی مہکار ہے اس میں جھانسی کی رانی کی للکار ہے ساز و نغمہ کے ہمراہ تلوار ہے اس کے دامن میں ہیں کتنی رنگینیاں میری اردو زباں فخر ہندوستاں ہند ماتا کی بیٹی ہے اردو ...

    مزید پڑھیے

    ایک نظر

    سوتے سوتے جو یکایک کبھی کھل جاتی ہے آنکھ نیم بیداری میں آتی ہے نظر ایک نظر کہکشاں سے بھی زیادہ ہے لطافت اس میں آخر شب کے مہ نیم فروزاں کی طرح خواب آور سی شعاعوں میں ہے لپٹی لپٹی پھر بھی اس نرم نگاہی میں ہیں کیا تیر چھپے طنز ہے تلخیٔ دوراں کا اک افسانہ ہے اس میں حسرت بھی شکایت بھی ...

    مزید پڑھیے