بکھرے سپنے
آکاش پہ دیپ ستاروں کے دھرتی پر پھول بہاروں کے سبزے پر شبنم کے موتی ساون کی ہوا ٹھنڈی ٹھنڈی یہ میرے بکھرے سپنے ہیں لہراتے ہوئے بہتے چشمے چشموں کے نشاط آگیں نغمے کہسار کے رنگیں شام و سحر جنگل کے حسیں دل کش منظر یہ میرے بکھرے سپنے ہیں بجلی کی کڑک بادل کی گرج خوں بار شفق ڈھلتا ...