پجارن

پجارن
تیری تھالی کے پھول
سورج کی کرنوں سے کمھلا جائیں گے
مالا بھی سوکھ جائے گی مورتی کی گردن میں
پریم کی مالا گوندھ
آنسوؤں کے موتی سے
اپنی مدھ بھری تانوں میں کوئی بیاکل راگ الاپ