Azra Naqvi

عذرا نقوی

معروف شاعرہ، افسانہ نگار اور مترجم۔ ہم عصر سعودی ادب کے تراجم کے لیے جانی جاتی ہیں

Well-known poet, story writer and translator, also known for her translations of modern Arabic stories

عذرا نقوی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    دل کو ہر سرمئی رت میں یہی سمجھاتے ہیں

    دل کو ہر سرمئی رت میں یہی سمجھاتے ہیں ایسے موسم کئی آتے ہیں گزر جاتے ہیں حد سے بڑھ جاتی ہے جب تلخیٔ امروز تو پھر ہم کسی اور زمانے میں نکل جاتے ہیں رات بھر نیند میں چلتے ہیں بھٹکتے ہیں خیال صبح ہوتی ہے تو تھک ہار کے گھر آتے ہیں کیسے گھبرائے سے پھرتے ہیں مرے خال غزال زندگانی کی ...

    مزید پڑھیے

    کسی خیال کی حدت سے جلنا چاہتی ہوں

    کسی خیال کی حدت سے جلنا چاہتی ہوں میں لفظ لفظ غزل میں پگھلنا چاہتی ہوں عجیب موسم دل ہے عجیب مجبوری نہ خود سے روٹھوں نہ تم سے بچھڑنا چاہتی ہوں پہن کے خواب قبا ڈھونڈ لوں گی چاند نگر سہج سہج کسی بادل پہ چلنا چاہتی ہوں حقیقتیں تو مرے روز و شب کی ساتھی ہیں میں روز و شب کی حقیقت بدلنا ...

    مزید پڑھیے

    داستان زندگی لکھتے مگر رہنے دیا

    داستان زندگی لکھتے مگر رہنے دیا اس کے ہر کردار کو بس معتبر رہنے دیا کوئی منزل کوئی مفروضہ نہ تھا پیش نظر زیر پا اک رہگزر تھی رہ گزر رہنے دیا دل کے ہر موسم نے بخشی دولت احساس و درد صرف اس سرمائے کو زاد سفر رہنے دیا ساتھ اک خوش باش لہجہ محفلوں میں لے کے آئے دل کی ویرانی کو تنہا ...

    مزید پڑھیے

    کیسے کیسے سوانگ رچائے ہم نے دنیا داری میں

    کیسے کیسے سوانگ رچائے ہم نے دنیا داری میں یوں ہی ساری عمر گنوا دی اوروں غم خواری میں ہم بھی کتنے سادہ دل تھے سیدھی سچی بات کریں لوگوں نے کیا کیا کہہ ڈالا لہجوں کی تہ داری میں جب دنیا پر بس نہ چلے تو اندر اندر کڑھنا کیا کچھ بیلے کے پھول کھلائیں آنگن کی پھلواری میں کئی دنوں سے ...

    مزید پڑھیے

    اپنے احساس شرر بار سے ڈر لگتا ہے

    اپنے احساس شرر بار سے ڈر لگتا ہے اپنی ہی جرأت اظہار سے ڈر لگتا ہے اتنی راہوں کی صعوبت سے گزر جانے کے بعد اب کسے وادیٔ پر خار سے ڈر لگتا ہے کتنے ہی کام ادھورے ہیں ابھی دنیا میں عمر کی تیزئ رفتار سے ڈر لگتا ہے ساری دنیا میں تباہی کے سوا کیا ہوگا اب تو ہر صبح کے اخبار سے ڈر لگتا ...

    مزید پڑھیے

تمام

9 نظم (Nazm)

    صبح کے دو منظر

    موتیا سے کھلے ہوئے بچے پاک معصوم نرم چہروں پر صبح کی تازگی کا نور لئے لال پیلے سجیلے بستوں میں اپنی ماؤں کا پیار باپ کے خواب روز اسکول لے کے جاتے ہیں صبح ہوتی ہے پھینک دیتا ہے زرد میلا تھکا تھکا سورج پاک معصوم نرم چہروں پر روزی روٹی کی احتیاج کی دھول صبح ہوتی ہے کچی بستی میں روز ...

    مزید پڑھیے

    دھنک رنگ

    پہاڑی کے اس پار کوئی دھنک ہے نہیں ہے دھنک کے سرے پر کوئی جادو نگری پرستاں خزانہ مرا منتظر ہے نہیں ہے مجھے کوئی دھوکا نہیں ہے سمندر کے اس پار سے آنے والی ہواؤں میں کوئی سندیسہ نہیں ہے اگر کچھ نہیں ہے تو ساری تگ و دو یہ امروز و فردا کے سب سلسلے کس لئے ہیں افق سے پرے مرغزاروں کی آخر ...

    مزید پڑھیے

    خواب جنگل

    نیند پالکی اتری رات دور جنگل میں خواب خواب منظر تھا دھیرے دھیرے بہتی تھی سمفنی ہواؤں کی رات چاند بادل میں چاندنی کی بانہوں میں جھیل والتز کرتی تھی دھیمی دھیمی سی خوشبو ساتھ ساتھ چلتی تھی کنج میں درختوں کے بے خودی کے عالم میں مست ڈار ہرنوں کی بیلے رقص کرتی تھی ہرنیوں کی آنکھوں ...

    مزید پڑھیے

    جادو نگری

    زندگی کی تلخیاں ناکامیاں ٹوٹے ہوئے خوابوں کی کرچیں روز و شب کو مضمحل کر دیں تو میرے ساتھ آؤ ذرا ٹھہرو میں اپنی جادو نگری کی جھلک دکھلاؤں تم کو وہ دیکھو کس طرح سے آسماں کے کینوس پر بادلوں کا رقص ہوتا ہے کبھی تم نے گھنے جنگل میں شاخوں سے ٹپکتے شبنمی موتی نہیں دیکھے کبھی سرما کی رت ...

    مزید پڑھیے

    ریموٹ

    دمکتے چہرے گھنیری زلفیں یہ سرسراتے ہواؤں جیسے لباس جسموں کا بانکپن دل ربا ادائیں یہ جھلملاتے مکان رنگین شہر چمکیلی کاریں یہ سب مناظر جو راحتوں کے سراب دکھلا کے خواہشوں کے لطیف پیکر تراش کر خواب بیچتے ہیں بہت حسیں ہیں یہ کیا ہوا بس پلک جھپکتے ہی سارے منظر بدل گئے ہیں یہ خوں میں ...

    مزید پڑھیے

تمام

14 افسانہ (Story)

    بوگن ویلیا کی اوٹ سے

    شکر ہے !کل رات بھر لائٹ غائب نہیں ہوئی ۔پنکھا چلتا رہا تو مچھروں سے نجا ت ملی ۔مدت بعد پوری رات سونا نصیب ہوا تھا ، ورنہ ہر رات وہی مسئلہ تھا ،ایک تو لائٹ غائب ،مچھروں کی یلغار اور پھر آس پڑوس کے جنریٹر اپنی خوفناک آو از کے ساتھ چالو ہوجاتے ہیں ۔ہمارے پڑوس والے گھر میں توشاید ...

    مزید پڑھیے

    رین چیک

    اوپر اثناکے کمرے میں ا سٹریوپوری آواز سے بج رہا تھا ۔گھر میں داخل ہوتے ہی میرا موڈ خراب ہوگیا۔ میڈونا کی آواز سارے گھر میں گونج رہی تھی وہی منحوس گانا ۔ Papa don't Preach عامر اوپر اپنے کمرے میں نہ جانے کیا کررہا تھا بالکل ایسا لگ رہا تھا کہ گھر میں بھونچال آیا ہوا ہے۔ ایک تو کناڈا کے ...

    مزید پڑھیے

    د و گز زمین

    نیم غنودگی کی حالت میں ان کے کانوں میں اماں کے مناقب پڑھنے کی آوازآرہی تھی ۔ ساماں شتاب کردے مرے دل کے چین کا پرور دگار واسطہ پیا رے حسین کا فجر کی نماز کے بعد آنگن کے کونے میں بنے لال پتھر کے چبوترے پر بیٹھی اماں روز ُ پر سوز آواز میں مناقب پڑھتی ہیں۔۔۔ تنویر زہرا گھبرا کر اٹھ ...

    مزید پڑھیے

    چمکیلی تصویریں

    اف !یہ گلیاں اپنی پر پیچ کیوں ہیں ۔نالیوں میں اتنی سڑن کیوں ہے ۔ گلی میں آتے جاتے لوگوں کے چہرے دھواں دھواں کیوں ہیں ۔یہ جس رکشہ پر بیٹھی ہوں اتنا بوسیدہ اور خستہ حال کیوں ہے ۔۔۔ عفت خود ہی خود الجھی جارہی تھی ۔ رکشہ گھر کے دروازے پر رکا ، آنگن کے دوازے کا پردہ خاصا بدرنگ ہو چکا ...

    مزید پڑھیے

    یہ نصف صدی کا قصہ ہے

    ابھی تھوڑی دیر پہلے ماجد کا امریکہ سے فون آیا تھا۔ اصرار کررہا تھا کہ اس بار میں سالانہ چھٹیوں میں حیدر آباد نہ جاؤ ں، اس کے پاس امریکہ چلی آؤں،اس نے نیا گھر خریدا ہے، وہ بھی دیکھ لوں گی۔ ماجد کی دادی زبیدہ کے انتقال کو اب پانچ برس ہوگئے اور میری آزمائش کا زمانہ بھی شکر ہے تما م ...

    مزید پڑھیے

تمام