اس نے مجھے کیوں روکنا چاہا
مجھے اس سے تعلق تھا تو بس اتنا کہ میری چند سانسیں کھو گئی تھیں اس کی بستی میں مگر میں نے اسے اپنی محبت کا امیں جانا نہ اس نے ہی کبھی گلیوں میں چھپ چھپ کر مجھے دیکھا کبھی ہم راہ میں اک دوسرے کے سامنے آئے تو یوں جیسے کسی خاموش اسٹیشن پہ دو سادہ مسافر ریل کی آمد پر اک دم چونک کر اک ...