مشورہ
صبح سو کر جو اٹھو چائے پیو اور پھر اخبار پڑھو امن کی صفحۂ اول پہ لکھی ہیں باتیں چند لفظوں کی حسیں سوغاتیں قتل ہونا تھا جنہیں وہ تو سبھی قتل ہوئے اور جو بچ گئے جو زندہ رہے قسمت سے ایک دن ان کو بھی مرنا ہوگا اسی رستے سے گزرنا ہوگا دن میں مصروف رہو پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے کام دفتر ...