پچھتاوا

تم مرے قتل کے بعد
اپنی محفل تو سجاؤ گے مگر
مجھ کو نہیں پاؤ گے
پھر کسے دیکھ کے شرماؤ گے


یہ بھی سوچا کہ تمہیں میرے بعد
رات کے پچھلے پہر
کون صدائیں دے گا
تم کو جینے کی دعائیں دے گا


جب میری یاد ستائے گی تمہیں
نیند نہ آئے گی تمہیں
تم نہ پا کر مجھے پچھتاؤ گے
اپنے ہی آپ سے شرماؤ گے