یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں
یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں سو ہم دامن بچانا جانتے ہیں تعلق جو بھی رکھو سوچ لینا کہ ہم رشتہ نبھانا جانتے ہیں کھنکتی نقرئی دل کش ہنسی میں ہم اپنا غم چھپانا جانتے ہیں بلانا ہی نہیں پڑتا ہے عنبرؔ یہ غم اپنا ٹھکانہ جانتے ہیں
مشاعروں میں بے انتہا مقبول پاکستانی شاعرہ
A very popular poet of Mushairas from Pakistan
یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں سو ہم دامن بچانا جانتے ہیں تعلق جو بھی رکھو سوچ لینا کہ ہم رشتہ نبھانا جانتے ہیں کھنکتی نقرئی دل کش ہنسی میں ہم اپنا غم چھپانا جانتے ہیں بلانا ہی نہیں پڑتا ہے عنبرؔ یہ غم اپنا ٹھکانہ جانتے ہیں
زمیں پہ انساں خدا بنا تھا وبا سے پہلے وہ خود کو سب کچھ سمجھ رہا تھا وبا سے پہلے پلک جھپکتے ہی سارا منظر بدل گیا ہے یہاں تو میلہ لگا ہوا تھا وبا سے پہلے تم آج ہاتھوں سے دوریاں ناپتے ہو سوچو دلوں میں کس درجہ فاصلہ تھا وبا سے پہلے عجیب سی دوڑ میں سب ایسے لگے ہوئے تھے مکاں مکینوں کو ...
دھیان میں آ کر بیٹھ گئے ہو تم بھی ناں مجھے مسلسل دیکھ رہے ہو تم بھی ناں دے جاتے ہو مجھ کو کتنے رنگ نئے جیسے پہلی بار ملے ہو تم بھی ناں ہر منظر میں اب ہم دونوں ہوتے ہیں مجھ میں ایسے آن بسے ہو تم بھی ناں عشق نے یوں دونوں کو آمیز کیا اب تو تم بھی کہہ دیتے ہو تم بھی ناں خود ہی کہو اب ...
ہو گئی بات پرانی پھر بھی یاد ہے مجھ کو زبانی پھر بھی موجۂ غم نے تو دم توڑ دیا رہ گیا آنکھ میں پانی پھر بھی میں نے سوچا بھی نہیں تھا اس کو ہو گئی شام سہانی پھر بھی چشم نم نے اسے جاتے دیکھا دل نے یہ بات نہ مانی پھر بھی لوگ ارزاں ہوئے جاتے ہیں یہاں بڑھتی جاتی ہے گرانی پھر ...