Ambareen Haseeb ambar

عنبرین حسیب عنبر

مشاعروں میں بے انتہا مقبول پاکستانی شاعرہ

A very popular poet of Mushairas from Pakistan

عنبرین حسیب عنبر کی نظم

    کہانی جو ادھوری تھی

    یہ کس نے آگ ہوتے روز و شب میں مجھ کو ماں کہہ کر پکارا ہے کہ جس کی پیار میں ڈوبی ہوئی آواز نے ہر آگ کو شبنم بنایا ہے کہ اب رتبہ مجھے ماں کا دلایا ہے مرے بچے میں تیری منتظر شاید ازل سے تھی ترے ہی واسطے شاید میں جنت چھوڑ کر دنیا میں آئی تھی کہ اب جو تجھ کو پایا ہے مرے جلتے بدن میں مامتا ...

    مزید پڑھیے

    سوال

    ہم اپنے خواب خوش فہمی سے اٹھے بہت شاداں و فرحاں چلے دنیا کی جانب مول کرنے کو ہماری جیب میں مہر و وفا اخلاص اور سچائی ہے لیکن یہاں بازار میں سب لوگ کہتے ہیں بدل کر رہ گئی ہے اب کرنسی اس زمانہ کی تمہارے پاس تو جو کچھ بھی ہے بے کار ردی ہے کہ اب وقعت نہیں ہے کوئی جس کی یہاں تو اب فقط مکر ...

    مزید پڑھیے

    قسمت

    اک پیڑ گھنا ہے میرے گھر کے آنگن میں جس کی چھاؤں میں سستانے کی خواہش ہے لیکن یہ میری قسمت پیڑ کی ساری شاخیں تو میرے گھر کی دیواروں سے باہر ہیں اور آنگن میں دھوپ برستی رہتی ہے

    مزید پڑھیے

    محبت

    تم اپنے کمرے میں گہری تنہائیوں میں گم تھے گھڑی کی ٹک ٹک جو سوئی کو ٹیکتے گزرتی تمہیں یہ محسوس ہونے لگتا کہ جیسے سر پر کئی ہتھوڑے برس رہے ہیں تمہاری کرسی کی چرچراہٹ تمہاری تنہائیوں پہ لگتا کہ بین کرتی کوئی ردالی ادھر میں اپنے جہان‌ رنگیں میں جی رہی تھی کہ میرے اطراف زندگی ...

    مزید پڑھیے

    شاعری کی کتاب

    خوں میں ڈوبی ہوئی شاعری غم سے وابستہ اک نغمگی سرد ہوتی ہوئی زندگی زندگی جاں گھلاتی ہوئی آگہی ایک بجھتے ہوئے خواب کی روشنی خوب صورت دکانوں کے آراستہ شیلف میں لا کے آخر سجا دی گئی یعنی بکنے بکنے کی شے ہی بنا دی گئی لکھنے والے کا احساس اپنی جگہ پر تجارت کے اپنے تقاضے بھی ہیں ذہن کا ...

    مزید پڑھیے

    لیکن

    تم نے تھاما ہاتھ جو میرا میں نے سمجھا اپنے دل کی ساری باتیں بس اب تم سے کہہ ڈالوں گی اور تمہارے سینہ لگ کر اپنے سارے غم رو لوں گی لیکن تم بھی ہنستے چہرے کے دیوانہ سچ ہے اب ہم اپنی اپنی دنیاؤں میں گم رہتے ہیں یہ بھی سچ ہم دونوں بالکل تنہا جینا سیکھ گئے ہیں سچ ہے چاہت کی وہ ...

    مزید پڑھیے