عین نقوی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    روشنی لے کے تیرگی ڈھونڈی

    روشنی لے کے تیرگی ڈھونڈی تجھ کو پا کر تری کمی ڈھونڈی ان حسینوں سے پھیر کر آنکھیں تو نے کیوں مجھ سی سر پھری ڈھونڈی خواب جنت کے دیکھنے والے تو نے کیوں لڑکی دوزخی ڈھونڈی جس کو مذہب سے کچھ نہیں لینا بیوی اس نے بھی مذہبی ڈھونڈی میر صاحب نے عشق فرمایا اور نیوٹن نے گریوٹی ...

    مزید پڑھیے

    مجھ میں کچھ پھول کیا کھلے تیرے

    مجھ میں کچھ پھول کیا کھلے تیرے لوگ ناراض ہو گئے مجھ سے پھر بتاتے کہ کیسے چلنا ہے دو قدم پہلے ساتھ تو چلتے یہ خلاصہ ہے ایک چیپٹر کا تم کہانی میں دیر سے آئے اس لیے میں نے فاصلہ رکھا سب مناظر ہیں دور سے اچھے جان لیوا ہے یہ ادھورا پن آ گئے تھے تو ٹھیک سے آتے خود کو بیمار کر دیا ...

    مزید پڑھیے

    مرے جیسی تمہیں ملنی نہیں ہے

    مرے جیسی تمہیں ملنی نہیں ہے مگر کوئی زبردستی نہیں ہے یہ دل ہے آپ کا آفس نہیں جی یہاں پر آپ کی چلتی نہیں ہے میں جچتی ہوں اسے ہر زاویے سے وہ میرا ہے تو بس یوں ہی نہیں ہے وہ خوشبو مختلف ہے خوشبوؤں سے وہ سب میں رہ کے سب جیسی نہیں ہے ہوائی فائرنگ میں ضائع کر دیں ضرورت ہے تو اک گولی ...

    مزید پڑھیے

    ستارہ آزمایا جا رہا ہے

    ستارہ آزمایا جا رہا ہے غلط نمبر ملایا جا رہا ہے تہ خنجر مجھے پانی پلا کر بڑا احساں جتایا جا رہا ہے کل اس مٹی پہ وہ سایا کرے گا ابھی جس میں دبایا جا رہا ہے انہیں کیسے اتاریں اپنے دل میں جنہیں سر پر بٹھایا جا رہا ہے ہنسی میں اڑ نہیں سکتا ترا غم سو سگریٹ میں اڑایا جا رہا ہے

    مزید پڑھیے

    میں بہت خوش ہوں سب کو لگتا ہے

    میں بہت خوش ہوں سب کو لگتا ہے کس صفائی سے جھوٹ بولا ہے سارے طوفان تھم گئے یک دم اس نے اتنا کہا وہ میرا ہے مل گیا ہے تو چھوڑ نا جائے آج کل دل کو ایک دھڑکا ہے تم مری آخری محبت ہو جانے کس کس سے روز کہتا ہے یہ محبت نہیں کہ جھوٹی ہو تم سے نفرت کا سچا رشتہ ہے میں نے سمجھا ہے زندگی جس ...

    مزید پڑھیے

تمام