مجھ میں کچھ پھول کیا کھلے تیرے

مجھ میں کچھ پھول کیا کھلے تیرے
لوگ ناراض ہو گئے مجھ سے


پھر بتاتے کہ کیسے چلنا ہے
دو قدم پہلے ساتھ تو چلتے


یہ خلاصہ ہے ایک چیپٹر کا
تم کہانی میں دیر سے آئے


اس لیے میں نے فاصلہ رکھا
سب مناظر ہیں دور سے اچھے


جان لیوا ہے یہ ادھورا پن
آ گئے تھے تو ٹھیک سے آتے


خود کو بیمار کر دیا مشہور
تاکہ وہ مجھ سے رابطہ کر لے


ہو کے مبہوت ہو گئے تصویر
تیری تصویر دیکھنے والے