میں بہت خوش ہوں سب کو لگتا ہے

میں بہت خوش ہوں سب کو لگتا ہے
کس صفائی سے جھوٹ بولا ہے


سارے طوفان تھم گئے یک دم
اس نے اتنا کہا وہ میرا ہے


مل گیا ہے تو چھوڑ نا جائے
آج کل دل کو ایک دھڑکا ہے


تم مری آخری محبت ہو
جانے کس کس سے روز کہتا ہے


یہ محبت نہیں کہ جھوٹی ہو
تم سے نفرت کا سچا رشتہ ہے


میں نے سمجھا ہے زندگی جس کو
دوسروں کا بھی اس میں حصہ ہے