Aiman Junaid Khan

ایمن جنید خان

ایمن جنید خان کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    گاؤں والے کہاں بدلتے ہیں

    گاؤں والے کہاں بدلتے ہیں آؤ ہم ہی جہاں بدلتے ہیں ایک ہم سے گریز کی خاطر کتنے وہ آشیاں بدلتے ہیں وہ عقیدت کے رنگ کیا جانیں روز جو آستاں بدلتے ہیں عقل والوں نے ہار کر یہ کہا عشق والے کہاں بدلتے ہیں ہم کو اردو ہے جان سے پیاری ہم نہیں وہ جو جاں بدلتے ہیں کیوں نہیں آتی ہیں ...

    مزید پڑھیے

    نظر ہتھیار کرنا چاہتے ہیں

    نظر ہتھیار کرنا چاہتے ہیں ادا سے وار کرنا چاہتے ہیں نگاہیں چار کرنا چاہتے ہیں تمہیں ہم پیار کرنا چاہتے ہیں رہے ہیں صبر کی بستی میں زندہ تو اب اظہار کرنا چاہتے ہیں نگاہیں بند کر لی ہیں کہ جاناں ترا دیدار کرنا چاہتے ہیں بنا کر حوصلہ پتوار اب ہم سمندر پار کرنا چاہتے ...

    مزید پڑھیے

    جو اشک دل پہ گرے وہ شمار کر نہ سکی

    جو اشک دل پہ گرے وہ شمار کر نہ سکی میں اس کے جذبوں کو دل پہ سوار کر نہ سکی وہ کر رہا تھا بغاوت پہ مجھ کو آمادہ مگر قبیلے کی عزت پہ وار کر نہ سکی وہ سبز باغ دکھاتا تھا مجھ کو وعدوں کے یہ آنکھ اس پہ مگر انحصار کر نہ سکی بچھڑ کے تجھ سے مری خود سے جنگ جاری رہی میں دل کی دنیا کبھی سازگار ...

    مزید پڑھیے

    عشق جیون کا باب ہے ایمنؔ

    عشق جیون کا باب ہے ایمنؔ عشق آنکھوں کا خواب ہے ایمنؔ خوب ہلچل مچاتا ہے دل میں عشق دریا چناب ہے ایمنؔ خواہشوں کے حسیں گلستاں میں عشق جلتا گلاب ہے ایمنؔ زندگی کے سوال ہیں جتنے عشق واحد جواب ہے ایمنؔ سنتا کب ہے کسی کی خود کے سوا عشق بگڑا نواب ہے ایمنؔ مجھ کو حاجت نہیں کتابوں ...

    مزید پڑھیے

    شہد گل گیت ابر تارا ہے

    شہد گل گیت ابر تارا ہے ماں محبت کا استعارہ ہے زندگی دائمی تلاطم ہے اور ماں ہر گھڑی کنارہ ہے تربیت انبیا بھی پاتے ہیں ماں کی آغوش وہ ادارہ ہے جتنے جذبات ہیں محبت کے سب پہ ماں بس ترا اجارہ ہے زندگی تیرگی سے پر ایمنؔ ماں چمکتا ہوا منارہ ہے

    مزید پڑھیے

تمام