Ahmad Wasi

احمد وصی

معروف شاعر، فلم نغمہ نگار اور ڈرامہ نویس، آل انڈیا ریڈیو ممبئی سے وابستہ رہے۔

احمد وصی کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    پیارے پیارے یگوں میں آئے پیارے پیارے لوگ

    پیارے پیارے یگوں میں آئے پیارے پیارے لوگ اس بیچارے دور میں جنمے ہم بیچارے لوگ ہر چہرہ پر کھنچی ہوئی ہیں تھکن کی ریکھائیں جیت کا اک پل کھوج رہے ہیں ہارے ہارے لوگ بھور بھئی پھر سانجھ بھئی پھر بھور بھئی پھر سانجھ سمے چکر میں بندھے ہوئے ہیں سانجھ سکارے لوگ آتی ہے اتہاس سے ان کے ...

    مزید پڑھیے

    خود کو چھونے سے ڈرا کرتے ہیں

    خود کو چھونے سے ڈرا کرتے ہیں ہم جو نیندوں میں چلا کرتے ہیں اپنی ہی ذات کے صحرا میں آج لوگ چپ چاپ جلا کرتے ہیں خون شریانوں میں لہراتا ہے خواب آنکھوں میں ہنسا کرتے ہیں ہم جہاں بستے تھے اس بستی میں اب فقط سائے ملا کرتے ہیں لڑکیاں ہنستی گزر جاتی ہیں ہم سمندر کو تکا کرتے ہیں آتی ...

    مزید پڑھیے

    درد ٹھہرے تو ذرا دل سے کوئی بات کریں

    درد ٹھہرے تو ذرا دل سے کوئی بات کریں منتظر ہیں کہ ہم اپنے سے ملاقات کریں دن تو آوازوں کے صحرا میں گزارا لیکن اب ہمیں فکر یہ ہے ختم کہاں رات کریں میری تصویر ادھوری ہے ابھی کیا معلوم کیا مری شکل بگڑتے ہوئے حالات کریں اور اک تازہ تعارف کا بہانہ ڈھونڈیں ان سے کچھ ان کے ہی بارے میں ...

    مزید پڑھیے

    گہرائیوں سے مجھ کو کسی نے نکال کے

    گہرائیوں سے مجھ کو کسی نے نکال کے پھینکا ہے آسمان کی جانب اچھال کے میں نے زمیں کو ناپ لیا آسمان تک نظروں میں فاصلے ہیں عروج و زوال کے چہرے ہر اک سے پوچھ رہے ہیں کوئی جواب شعلوں پہ کچھ نشان لگے ہیں سوال کے لوگ میں اب وہ چرب زبانی نہیں رہی یا ہجر میں اداس ہیں قصے وصال کے ہر شخص سے ...

    مزید پڑھیے

7 نظم (Nazm)

    بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے

    بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے بہاروں سے سجا یہ گلستاں ہے ہمالہ کی بلندی کہہ رہی ہے مرے دامن میں گنگا بہہ رہی ہے مری آغوش میں جمنا رواں ہے بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے یہاں ابھرے ہزاروں دھرم و ایماں ہیں اک پرچم تلے ہندو مسلماں ملن کی راگ جنتا کی زباں ہے بڑا پیارا مرا ہندوستاں ...

    مزید پڑھیے

    میٹھے سپنے

    امی نے جو دن میں دئے ان سکوں کو لیے ہوئے میں نیندوں میں ڈوب گیا دودھ کی نہریں بہنے لگیں شہد کے جھرنے گرنے لگے میٹھے رس کی بارش ہے برفی کی اینٹوں کے مکاں حلوے کی دیواریں ہیں میری جیب میں سکوں کی کھنک سنی تو سپنے میں یوں ہی دنیا داری میں میٹھے بن کر آئے ہیں پیسوں پر للچائے ہیں

    مزید پڑھیے

    غبارے والے کا گیت

    آؤ بچو آؤ بچو چھٹے پیسے لاؤ بچو رنگ برنگے پھول کھلے ہیں یا میرے غبارے ہیں جیسے تم پیارے پیارے ہو یہ بھی پیارے پیارے ہیں نئی ادا سے نئی شان سے ادھر ادھر لہراتے ہیں قدرت کی رنگینی میں یہ اور بھی رنگ ملاتے ہیں مست فضاؤں میں بچوں کے یہ معصوم اشارے ہیں رنگ برنگے پھول کھلے ہیں یا میرے ...

    مزید پڑھیے

    تتلیاں

    جب آنکھیں بند کرتا ہوں تو آ جاتی ہیں رنگین تتلیاں ان بند آنکھوں میں ہزاروں رنگ اپنے آپ بھر جاتے ہیں نظروں میں یہ اڑتی تتلیاں ہیں حسین کلیوں سی پھولوں سی لچکتی ڈولتی لہراتی بلکھاتی ہواؤں میں مہکتے رنگ گل بوٹے سجاتی ہیں فضاؤں میں مگر جب آنکھ کھلتی ہے تو یہ احساس ہوتا ہے یہاں بارود ...

    مزید پڑھیے

    حمد

    اے خدا ہے تو ہی مالک دو جہاں تیری قدرت کے جلوے ہیں ہر سو عیاں جگمگائیں ترے نور کی بھیک سے چاند تارے کرن چاندنی کہکشاں پھول شبنم چمن رنگ خوشبو دھنک سب کے سب ہیں تیری عظمتوں کے نشاں پیڑ پودے تیری حکمرانی میں ہیں تیرے ہی حکم سے ہیں سمندر رواں تیرا کلمہ ہواؤں کے ہونٹوں پہ ...

    مزید پڑھیے

تمام