Ahmad Wasi

احمد وصی

معروف شاعر، فلم نغمہ نگار اور ڈرامہ نویس، آل انڈیا ریڈیو ممبئی سے وابستہ رہے۔

احمد وصی کی غزل

    پیارے پیارے یگوں میں آئے پیارے پیارے لوگ

    پیارے پیارے یگوں میں آئے پیارے پیارے لوگ اس بیچارے دور میں جنمے ہم بیچارے لوگ ہر چہرہ پر کھنچی ہوئی ہیں تھکن کی ریکھائیں جیت کا اک پل کھوج رہے ہیں ہارے ہارے لوگ بھور بھئی پھر سانجھ بھئی پھر بھور بھئی پھر سانجھ سمے چکر میں بندھے ہوئے ہیں سانجھ سکارے لوگ آتی ہے اتہاس سے ان کے ...

    مزید پڑھیے

    خود کو چھونے سے ڈرا کرتے ہیں

    خود کو چھونے سے ڈرا کرتے ہیں ہم جو نیندوں میں چلا کرتے ہیں اپنی ہی ذات کے صحرا میں آج لوگ چپ چاپ جلا کرتے ہیں خون شریانوں میں لہراتا ہے خواب آنکھوں میں ہنسا کرتے ہیں ہم جہاں بستے تھے اس بستی میں اب فقط سائے ملا کرتے ہیں لڑکیاں ہنستی گزر جاتی ہیں ہم سمندر کو تکا کرتے ہیں آتی ...

    مزید پڑھیے

    درد ٹھہرے تو ذرا دل سے کوئی بات کریں

    درد ٹھہرے تو ذرا دل سے کوئی بات کریں منتظر ہیں کہ ہم اپنے سے ملاقات کریں دن تو آوازوں کے صحرا میں گزارا لیکن اب ہمیں فکر یہ ہے ختم کہاں رات کریں میری تصویر ادھوری ہے ابھی کیا معلوم کیا مری شکل بگڑتے ہوئے حالات کریں اور اک تازہ تعارف کا بہانہ ڈھونڈیں ان سے کچھ ان کے ہی بارے میں ...

    مزید پڑھیے

    گہرائیوں سے مجھ کو کسی نے نکال کے

    گہرائیوں سے مجھ کو کسی نے نکال کے پھینکا ہے آسمان کی جانب اچھال کے میں نے زمیں کو ناپ لیا آسمان تک نظروں میں فاصلے ہیں عروج و زوال کے چہرے ہر اک سے پوچھ رہے ہیں کوئی جواب شعلوں پہ کچھ نشان لگے ہیں سوال کے لوگ میں اب وہ چرب زبانی نہیں رہی یا ہجر میں اداس ہیں قصے وصال کے ہر شخص سے ...

    مزید پڑھیے