Muhammad Amir Shahzad

محمد عامر شہزاد

محمد عامر شہزاد کے مضمون

    عدم اعتماد، اعتماد کا بحران اور کامل اعتماد!

    فی الوقت جو صورت حال ملک میں جاری ہے، وہ عوام بالخصوص نوجوانوں کو، جو ملک کا مستقبل ہیں، سیاسی عمل سے دلبرداشتہ اور مایوس کرنے کا باعث بن رہی ہے اوراس مایوسی و نومیدی کا نتیجہ خدانخواستہ کسی غیر جمہوری انقلاب کی حمایت کرنے یا ذہنی طور پر اس کے لیے تیار رہنے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

    مزید پڑھیے

    حکومت کے لیے عدم اعتماد سے بھی بڑا اور خطرناک چیلنج کیا ہے؟

    حیرت ہے کہ سیاسی میدان میں چھلانگیں لگانے والی ہماری حکومت اور اپوزیشن دونوں کی معاشی میدان میں کیفیت یہ ہے کہ ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم۔ دونوں طرف کے سیاست دان یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمارا کام محض حکومت بچانا یا حکومت گرانا ہے اور معیشت کی بہتری کے لیے دونوں شاید کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

    مزید پڑھیے

    نوجوانوں میں سوشل میڈیا کا بےمحابا استعمال: کیا کوئی حل ہے؟

    اعداد و شمار حیران کن بھی ہیں اور اس سے بڑھ کر تکلیف دہ بھی۔ بچوں اور نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دنیا بھر کے والدین پریشان ہیں۔ حال ہی میں امریکہ میں جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ٹین ایجرز یعنی 13 سے 19 سال تک کے نوجوانوں میں روزانہ سکرین کو دیے گئے وقت کی اوسط 9 گھنٹے آرہی ہے۔ یہ روزانہ کی کسی فل ٹائم نوکری کو دیے گئے وقت ، یعنی آٹھ گھنٹے ، سے بھی زیادہ ہے۔

    مزید پڑھیے

    زندگی میں کامیابی کے لیے بچے کو کیسی تعلیم دلوائیں؟

    ماں باپ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اچھے سے اچھا سکول تلاش کرکے اس میں بھیجتے ہیں اور ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی بنیادی تعلیم اچھی ہو۔عموماً یہ سب پاپڑ اس لیے بیلے جاتے ہیں کہ اس کے سبب ملنے والی اچھی جاب ان کے مستقبل کی ضامن ہو۔

    مزید پڑھیے

    بچوں کا چڑ چڑا پن، والدین کیا کرسکتے ہیں؟

    چیختے چلاتے بچے کو خاموش کرانے کے دوران زیادہ تر والدین اس پر جھلا جاتے ہیں اور یہ آسان بھی ہوتا ہے۔لیکن مار پیٹ اس مسئلے کا محض وقتی حل ہے۔ جب آپ کا بچہ کسی قسم کا خطرناک قدم اٹھارہا ہو اور آپ کے منع کرنے پر مان بھی نہ رہا ہو۔ آپ کے بلانے پر نہ آئے، ذرا سا ہاتھ لگانے پر ہاتھ جھٹک دے یا خدانخواستہ بات بات پر آپ کو یا چھوٹے بہن بھائیوں کو مارنے کو دوڑے تو سمجھ لیجیے بچہ چڑچڑا ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیے

    کیا انسان کو خلاؤں میں اپنے لیے نئے ٹھکانے مل پائیں گے؟

    جیمز ویب کے بڑے اہداف کائنات میں چمکنے والے قریب ترین ستاروں کی تصویریں لینا اور دور دراز ستاروں اورسیاروں کی چھان بین کرنا ہےلیکن اس کے ساتھ ساتھ ماہرین فلکیات ایک دلچسپ مشن بھی اس کے اہداف میں شامل کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیے

    مریض کی عیادت کے صحیح اسلامی آداب کیا ہیں؟

    انسان تن درست ہو تووہ زندگی کی نعمتوں سے بھر پور لطف اٹھاتاہے اور اگر تن کو بیماری لگ جائے تو ا ب چاہے لاکھوں نعمتوں کا مالک ہو مگر اس کے حق میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسلام جہاں صحت کو نعمت قرار دیتا ہے وہاں بیماری کو بھی ایک طرح کی نعمت بتاتا ہے اور نہ صرف بیمار کے فضائل بیان کرتا ہے بلکہ بیمار کی عیادت کرنے کی اہمیت وفضیلت پربھی روشنی ڈالتا ہے ۔

    مزید پڑھیے

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی مذہبی تاریخ کا سیاہ باب کس بات کو قرار دیا؟

    رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی درج شدہ شکایات اصل واقعات کے دس فیصد سے بھی کم ہیں۔ اندازے کے مطابق زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے متجاوز ہے لیکن درج ہونے والی شکایات بہت ہی کم ہیں اور ان سے اس معاملے کی سنگینی کا بھی اندازہ نہیں ہوتا۔ چرچ کے اپنے بیان کے مطابق چودہ فیصد پادریوں کے خلاف اس طرح کی شکایات آنے کا مطلب یہ ہے کہ اصل تعداد ان شکایات سے کہیں زیادہ ہے جو رپورٹ ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 6