Muhammad Amir Shahzad

محمد عامر شہزاد

محمد عامر شہزاد کے مضمون

    آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے مزید کیا اقدامات کرنا ہوں گے؟

    بجٹ پیش کرنے کے دو دن بعد ہی وزیر خزانہ صاحب نے عوام کو پھر سے ڈرانا شروع کردیا ہے کہ وہ منی بجٹ کے لیے تیار رہیں۔ اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اور اب بجٹ میں حکومت کی طرف سے آئی ایم کی خوش نودی کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف کی طرف سے تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے لہٰذا ہوسکتا ہے کہ کئی مزید اقدامات ایسے اٹھانے پڑیں جن کاحالیہ بجٹ میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

    مزید پڑھیے

    پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں بڑھتی جارہی ہے؟

    پاکستان کی موجودہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت، بجلی کی ڈیمانڈ اور شارٹ فال کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ہر 800 میگا واٹ کے شارٹ فال کے بدلے ملک میں محض ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونی چاہیے۔ لیکن اصل صورت حال یہ ہے کہ ملک کے اکثر و بیشتر شہری علاقوں میں چھ تا آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں تو بارہ تا چودہ گھنٹے تک بجلی کے بغیر ہی گزارہ کرنا پڑرہا ہے

    مزید پڑھیے

    عید نیا لباس پہننے والوں کی نہیں ہوگی؟

    یہ عید دراصل ان روزہ داروں کےلیے ہے جنھوں نے اپنے رب کی خوشنودی کے لیے پورا رمضان عبادت کی اور اپنے آپ کو نہ صرف اللہ تعالیٰ کی حلال کی گئی کھانے پینے کی چیزوں سے روکے رکھا بلکہ اپنے نفس کی ایسی تربیت کرنے میں کامیاب و کامران ہوگئے کہ وہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ کے احکام کے سامنے اپنی ہر خواہش اور ہرتسکین کو قربان کرنے پر تیار ہوجائے ۔

    مزید پڑھیے

    دل کی سختی کا علاج کیا ہے؟

    ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے قسوت قلبی کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا ، کیا تو چاہتا ہے کہ تیرا دل نرم ہو اور تیری حاجت پوری ہو ، یتیم پر رحم کیا کر اور اس کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیر اور اسے اپنا کھانا کھلا تیرا دل بھی نرم ہوگا اور تیری حاجت بھی پوری ہوگی۔

    مزید پڑھیے

    یوم الفرقان: جس دن غلامان محمدؐ نے ابلیس کے فرزندوں کو للکارا!

    غزوہ بدر کے واقعات ایمان کو تازہ کردینے والے اور دلوں کو دینی جوش و حمیت سے بھر دینے والے ہیں۔ ہماری اسلامی تفسیر و تاریخ میں مختلف علما و فضلا اور مورخین نے ان واقعات کو اپنے اسلوب سے بیان کیا ہے لیکن جو وارفتگی و دل پذیری ابوالاثر حفیظ جالندھری کے ’شاہنامہ اسلام‘ میں نظر آتی ہے، وہ انہی کا خاصہ ہے۔

    مزید پڑھیے

    مرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے: احوال ہماری سیاسی عصبیتوں کا!

    سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ لیکن انہیں اس درجہ بڑھا لینا کہ یہ وابستگی سے بڑھ کر عصبیت بن جائے ،اور عصبیت بھی ایسی کہ جس کی وجہ سے ہمارے رشتے ناتے اور تعلق سب داؤ پر لگ جائیں، کسی طور بھی درست نہیں۔ہماری کچھ وابستگیاں ان سیاسی وابستگیوں سے بڑھ کر بھی ہیں۔ ہم اپنی نام نہاد جذباتیت کی رو میں بہہ کر ان کو بھی بھول جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیے

    کرکٹ کی سیاست اور سیاسی کرکٹ، کون سا میچ چل رہا ہے؟

    ہماری کرکٹ میں جمہوریت ہو نہ ہو، جمہوریت اور اس کی بقا و افزائش کے لیے ہونے والی سیاست میں کرکٹ پوری طرح ، بلکہ بری طرح دخیل ہے۔ ابھی حال ہی میں آپ نے اس کا بھرپور مظاہرہ حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے ضرور دیکھا ہوگا۔

    مزید پڑھیے

    زندگی میں کامیابی کا راز امتحانات کے نمبر نہیں، کچھ اور ہے!

    ہمارے ہاں بچوں کی تعلیم اور تربیت کا عمل جن غلط یا ناپسندیدہ روایات کا شکار ہو چکا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ والدین اور بڑے بچوں کی ذہانت و قابلیت اور استعداد کا اندازہ ان کے امتحانی نمبروں یا گریڈز سے لگاتے ہیں۔ یعنی بچوں نے امتحانات میں جس قدر نمبر حاصل کیے ہوتے ہیں اسی سے انہیں لائق یا نالائق، کامیاب یا ناکام اور ذہین یا کند ذہن کے خانوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے ۔ بات صرف اتنی ہی نہیں ہے بلکہ بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ والدین اور بزرگوں کا وہ رویہ ہوتا ہے جو اس تقسیم کے بعد ان کے ساتھ روا رک

    مزید پڑھیے

    رمضان المبارک میں اپنے رب سے کیا مانگیں؟

    رمضان کا مقدس مہینہ ایک مسلمان کے لیے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے۔ اس مبارک مہینے کی ہر ساعت مبارک ہے اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا خاص ذریعہ اور وسیلہ ہے۔ ایک مومن کا دل ہمیشہ یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے رب کے سامنے سربسجود رہے اور اس سے اپنے لیے دنیا و آخرت کی سلامتی و کامیابی کی دعائیں کرے۔

    مزید پڑھیے

    علاقائی کانفرنس کے ذریعے چین اور پاکستان نے امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

    ایک طرف چین نے امریکہ اور مغرب کی ان امیدوں پر پانی پھیر دیا جو یہ سوچ رہے تھے کہ بچیوں کے سکول بند ہونے پر چین کی طرف سے ردعمل ایک عالمی ضرورت ہے اور وہ ضرور آئے گا، بلکہ چین نے الٹا امریکہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کے منجمد اثاثے بحال کردے تاکہ اس کی معیشت کو سہارا ملے

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 6