اوروں کو بتاؤں کیا میں گھاتیں اپنی

اوروں کو بتاؤں کیا میں گھاتیں اپنی
خود کو بھی سناتا نہیں باتیں اپنی
ہر ساعت خوش ہے حال مسروقہ وقت
قدرت سے چھپا رہا ہوں راتیں اپنی