اپنے قد میں رہتا ہوں
اپنے قد میں رہتا ہوں
یعنی حد میں رہتا ہوں
کچھ تم نے تقسیم کیا
کچھ فیصد میں رہتا ہوں
اب تو اکثر تیرے ہی
خال و خد میں رہتا ہوں
زندہ ہوں نہ مردہ ہوں
کیسی زد میں رہتا ہوں
میرے نام کی فال ہے یہ
اکثر رد میں رہتا ہوں