اندیشہ کھو جانے کا

اندیشہ کھو جانے کا
امید کچھ پانے کی
حزن و مسرت
ہمارے اپنے اختیار کے
اندیشہ
دیمک ہے
جو
مسرت کے درختوں کی جڑوں کو چاٹتی رہتی ہے
تم
بے اندیشہ کیوں نہیں ہو جاتے
کہ پیدائش سے موت تک زندگی کے لمحوں کو
تم ان کے مآل متعینہ سے ہٹ کر نہیں جی سکتے