عجب ہے یہ قصہ کہانی میں دم ہے
عجب ہے یہ قصہ کہانی میں دم ہے
یہ سب نے کہا تھا کہانی میں دم ہے
پلٹ ہی رہا تھا کہ پیچھے سے میرے
کسی نے پکارا کہانی میں دم ہے
مری ڈایری کو جلانے سے پہلے
وہ کہہ کر گیا تھا کہانی میں دم ہے
صفحے ہی پلٹتا رہا رات بھر میں
یہ رہ رہ کے سمجھا کہانی میں دم ہے
کہاں چل دئے چھوڑ کر یہ کہانی
تمہیں نے کہا تھا کہانی میں دم ہے
مجھے ایک ناٹک میں دیکھا تھا اس نے
تو بولی کہ آہا کہانی میں دم ہے
کہانی میں روتے ہوئے مر گیا وہ
یہ کس نے بتایا کہانی میں دم ہے