اے زاہد حق شناس والے عالم دیں

اے زاہد حق شناس والے عالم دیں
حضرت کا مقام ہے فقط خلد بریں
انسان ابھی چل رہا ہے گھٹنوں گھٹنوں
اور آپ کو ہے قرب قیامت کا یقیں