اگرچہ مسئلہ اتنا نہیں ہے

اگرچہ مسئلہ اتنا نہیں ہے
مگر ہاں فائدہ اتنا نہیں ہے


مجھے چلتے ہوئے عرصہ ہوا ہے
وگرنہ فاصلہ اتنا نہیں ہے


بڑھا رکھا ہے زیب داستان کو
حقیقی واقعہ اتنا نہیں ہے


سر رہ ہی ہے بس ملنا ملانا
تمہارا رابطہ اتنا نہیں ہے


بہت محدود ہیں سمٹے ہوئے ہیں
ہمارا دائرہ اتنا نہیں ہے