اگر مزاج ہی میں گرد گرد ہونا تھا
اگر مزاج ہی میں گرد گرد ہونا تھا
تو پھر جناب کو صحرا نورد ہونا تھا
اسے پسند بہت نیلے والے پتھر ہیں
مجھے عقیق نہیں لاجورد ہونا تھا
تمہیں یہ شہر بسانے کی کیا ضرورت تھی
تمہیں تو اپنے قبیلے کا فرد ہونا تھا
یہ ایک سوچ مسلسل جلا رہی تھی مجھے
مرے خیال کے موسم کو سرد ہونا تھا
سحرؔ نہیں تھا کوئی اور دوسرا رستہ
ہوس کی آگ سے جسموں کو زرد ہونا تھا