اب تجھ سے اپنے دل کو لگانے کا فائدہ

اب تجھ سے اپنے دل کو لگانے کا فائدہ
یادوں کو تیری دل میں بسانے کا فائدہ


ہنس ہنس کے آنسو اپنے چھپانے کا فائدہ
اہل جہاں کے دل کو جلانے کا فائدہ


کہہ تو دیا ہے میں نہیں آؤں گی پھر کبھی
آنکھوں کو راستے میں بچھانے کا فائدہ


تجھ کو پسند محفل عیش و نشاط ہے
غم کے فسانے تجھ کو سنانے کا فائدہ


کہتا ہے وہ کہ چاہتیں مٹتی نہیں کبھی
دل سے شگفتہؔ نام مٹانے کا فائدہ