ہم لاہور سائنس میلہ کیوں وزٹ کریں؟ مکمل شیڈول Lahore Science Mela 2022

پاکستان کا سائنس کا بڑا جشن یعنی لاہور سائنس میلے کی آمد آمد ہے۔ اس میلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق نہایت دل چسپ اور حیرت انگیز تجربات اور سرگرمیوں کا خوب اہتمام کیا جارہا ہے۔ لاہور سائنس میلے میں ایسا کیا کچھ ہے کہ ہمیں اس کا ضرور وزٹ کرنا چاہیے۔۔۔؟لاہور سائنس میلہ کب اور کہاں ہورہا ہے؟  آئیے آپ کو اس میلے کا شیڈول بتاتے ہیں۔

اگر آپ لاہور سائنس میلہ کے بارے میں نہیں جانتے تو یہاں کلک کیجیے

خوارزمی سائنس سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے لاہور سائنس میلے میں سائنسی نمائش اور تجربات کے علاوہ اس کا اہم حصہ سائنس، ٹیکنالوجی اور انسانی ترقی پر دل چسپ اور تجسس بھری گفتگو کرنے کے لیے دنیا بھر سے تشریف لائے سائنس دان، ماہرین اور اساتذہ۔۔۔ ذیل میں 29 اور 30 اکتوبر کا شیڈول دیا جارہا ہے۔

پہلا دن: 29 اکتوبر 2022 بروز ہفتہ؛ لیکچرز شیڈول بمقام آڈیٹوریم ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور

سنو کہانی میری زبانی:

بچوں کے لیے داستان گوئی اور کہانی کو دل چسپ انداز میں سنانے کے لیے "سنو کہانی میری زبانی" کی ٹیم آرہی ہے۔ جو میلے میں طلسماتی اور سائنس فکشن کی دنیا کو دل کو بھاتے انداز میں کہانی  کی صورت میں پیش کرے گی۔

کروڑوں برس پہلے ہماری کائنات کیسی تھی؟

امریکہ سے تشریف لارہے ہیں کوسموس اور فلکیاتی دنیا کے ماہر ڈاکٹر راجہ گوہا ٹھاکورتا۔۔۔ جو کوسموس کی تاریخ بھی بیان کریں گے اور دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ KECK II Observatory کی مدد سے  آپ کو آج پچیس کروڑ سال پہلے کی دنیا کی سیر بھی کروائیں گے۔

انسان اور انسانی ارتقا کی تاریخ کا سفر عجائب گھروں کی نظر سے

ڈاکٹر احمد شبلی انسان کی تاریخ کو سائنسی عجائب گھروں کی روشنی میں بیان کریں گے۔ ڈاکٹر شبلی کا یورپین ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ انگلینڈ سے تعلق ہے۔

خلا میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھے گا

امریکن یونیورسٹی شارجہ (یو اے ای) سے وابستہ ڈاکٹر نضال قسوم خلائی دنیا کے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے کہ آیا خلا ایک ویران فضا ہے یا اس میں حیرت انگیز دنیا آباد ہے۔

بچوں اور عام آدمی میں سائنس میں دل چسپی کیسے پیدا کی جاسکتی ہے؟

عنوان بالا پر ایک پینل ڈسکشن پیش کی جائے گی کہ نئی نسل میں سائنس سے محبت اور دل چسپی پیدا کرنے کے لیے کون سے طریقے اختیار کیے جاسکتے ہیں۔

کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟

کیا اس کائنات میں صرف انسانی مخلوق موجود ہے۔۔۔کیا ہم اس کائنات میں اکیلے ہیں۔۔۔؟ اس سوال کا تسلی بخش جواب دیں گے ڈاکٹر پال ڈیویز جن کا تعلق ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے ہے۔

پہلے دن کے لیکچرز کے اوقات کار ملاحظہ کیجیے۔

پہلا دن: 30 اکتوبر 2022 بروز اتوار؛ لیکچرز شیڈول بمقام آڈیٹوریم ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور

لاہور سائنس میلے کے دوسرے دن بھی آپ کے لیے بہت کچھ دیکھنے اور سننے کو ملے گا۔

رازِ حیات پوچھ لے: سائنسی سٹیج ڈراما

ڈویژنل پبلک سکول لاہور کے طلبہ 'رازِ حیات پوچھ لو' کے نام سے ایک سائنسی سٹیج ڈراما پیش کریں گے۔ جس خلیوں کی کہانی ان کی زبانی پیش کی جائے گی۔

دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ کا احوال جانیے

دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ CERN  میڈیا لیب کے صدر جوائو انتونیس پیکیناؤ سرن کے بارے میں آپ کو بتائیں گے کہ اس تجربہ گاہ کی اہمیت کیا ہے اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے کیسے سرگرم عمل ہے۔

راگ کیا ہے؟: موسیقی کی سائنس پر دل چسپ لیکچر

سعد فاروق ضیائی موسیقی کی سائنس پر ایک معلومات افزا لیکچر دیں گے۔ ان کا تعلق فارانی انسٹی ٹیوٹ آف پرفامنگ آرٹس (FIPA) سے ہے۔ وہ اپنے لکچر میں موسیقی کا سائنس نہ صرف تعلق کی وضاحت کریں بلکہ آپ ان سے راگ لگانے کا ہنر بھی سیکھ سکتے ہیں۔

کیا آپ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لیے بہت ضروری لیکچر امن بشیر صاحبہ دیں گی۔ وہ اپنے لیکچر میں امریکہ میں سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کے 5 اہم اقدامات کے بارے میں تصیل سے آگاہ کریں گی۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

آپ کو یاد ہے نا کہ لاہور سائنس میلہ 2022۔۔۔۔ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹرمیڈیٹ کالج ، ماڈل ٹاؤن لاہور میں

29 اور 30 اکتوبر 2022 کو منعقد ہورہا ہے۔۔۔۔

 صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک

اس میلے میں داخلہ بالکل مفت ہے۔۔۔۔ہر کوئی آسکتا ہے۔۔۔ہر ایک کو دعوت ہے۔

لاہور سائنس میلے سے متعلق ہر قسم کی اپ ڈیٹ کے لیے الف یار ویب سائٹ کا ضرور وزٹ کیجیے۔

متعلقہ عنوانات