پنجاب میڈیکل فیکلٹی: پیرامیڈیکل ڈپلومہ میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔ پیرامیڈیکل کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2022 ہے۔ اس بار اپلائی کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
امیدواروں کو https://pmf.pshealthpunjab.gov.pk/pnas/account پر خود کو رجسٹر کروا کر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ویب پورٹل پر مطلوبہ تصدیق شدہ دستاویزات( قومی شناختی کارڈ، میٹرک اور ایف ایس سی، ڈومیسائل کی کاپی وغیرہ) اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلے کی تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیےآن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
پیرامیڈیکل کورسز میں اپلائی کرنے کے لیے سنٹرل انڈکشن پورٹل (سی آئی ڈی) جانے کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے۔
https://pmf.pshealthpunjab.gov.pk/pnas/accountاس ویب پورٹل لنک پر کلک کرنے سے یہ صفحہ سامنے آئے گا۔
اپنا کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
شناختی کارڈ درج کرنے سے یہ صفحہ اوپن ہوجائے گا۔ اب آپ اپنا موبائل نمبر دیج کیجیے۔ آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ جو موبائل نمبر آپ درج کریں گے اسی نمبر پر مزید اطلاع سے متعلق معلومات (ٹریکنگ آئی ڈی اور میرٹ تفصیلات وغیرہ) بھیجی جائیں گی۔
اب آپ Register Account پر کلک کیجیے
اپنا شناختی کارڈ نمبر اور جو پاس ورڈ آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوا ہے اسے Log in پر کلک کر کے اندراج کیجیے۔
اب رجسٹریشن کے 4 مراحل ہیں:
1۔ پروفائل Profile
پروفائل ٹیب میں میٹرک کی سند کے مطابق اپنا نام، ولدیت، تایخ پیدائش،نام ضلع، جنس، ڈومیسائل اور ڈاک کا پتا درج کرنے کے بعد Save Profile پر کلک کردیجیے۔
2۔ ذاتی کاغذات Qualification
اپنے کاغذات ( شناختی کارڈ فرنٹ، تصویر، ڈومیسائل) کو اپ لوڈ کیجیے۔ اگر آپ حافظ قرآن یا معذور شخص ہیں تو متعلقہ ڈاکومنٹ بھی ضرور اپ لوڈ کیجیے۔ Click Here To Upload پر کلک کیجیے۔
کاغذات اپ لوڈ ہونے کے بعد Proceed پر کلک کیجیے۔
اب میٹرک رزلٹ کی تفصیل اور رزلٹ کارڈ اپ لوڈ کیجیے۔ اگر آپ ایف ایس سی پری میڈیکل ہیں تو اس کی تفصیل بھی درج کیجیے۔
3۔ ترجیحات کا اندراج Preferences
آپ نے جس کورس/ کیٹگری اور جس ادارے میں اپلائی کرنا ہے Apply Now پر کلک کرکے اندراج کیجیے۔ آپ ایک سے زائد ادارے اور ایک سے زائد کیٹگری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ پھر Proceed Button پر کلک کردیجیے۔
تمام معلومات کے اندراج کے بعد شرائط کے چیک باکس کو ٹِک کیجیے۔ آخر میں Submit & Lock Application پر کلک کردیجیے۔
4۔ درخواست کا پرنٹ لینا Print Application
پورا پراسس مکمل ہونے کے بعد کمپوٹرائزڈ درخواست بن کر آئے گی اسے Print Application پر کلک کرکے پرنٹ کرلیجیے یا ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔