زندگی
زندگی کیا ہے
میں کچھ سوچ کے خاموش سا ہوں
لوگ کہتے ہیں
عناصر کا ظہور ترتیب
میں سمجھتا ہوں
کہ اک وہم مسلسل کے سوا
زندگی کچھ بھی نہیں
کچھ بھی نہیں کچھ بھی نہیں
لیکن اجداد کی حکمت سے تفاوت توبہ
اپنے افکار کی جدت مجھے منظور نہیں
لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے