مشورہ
گلی کے موڑ پر غلیظ نالیوں کی ریت میں
سفید پانیوں میں ہاتھ ڈال کر وہ لڑکیاں
نہ جانے ڈھونڈھتی ہیں کیا
میں ٹافیوں کے پیکٹوں کی رنگتیں دکھا دکھا کے
منتوں سماجتوں سے ہاتھ جوڑ جوڑ کے
انہیں بلا کے اپنی سمت
کہہ رہا ہوں کان میں
تمہیں میں چار آنے والی قلفیاں خرید دوں
مگر اس ایک شرط پر
کوئی اگر تمہیں کہے
تمہارا باپ کون ہے
تمہارا باپ کون ہے
تو چپ رہو