کتابوں کا رسیا

کتابوں کا رسیا
وہ اک شخص جو چپ کی چادر لپیٹے
بہت دل گرفتہ
یہاں گھومتا ہے
اسے میری جانب سے اتنا بتا دو
کتابوں میں لفظوں کی جادوگری کے سوا
کچھ نہیں ہے
کتابیں جلا دو