زندگی کی تلاش

سیڑھیاں آسمان کی چڑھ کے
چاند کے ایک ایک کونے میں
زندگی کو
تلاش کرتے ہیں
اور صومالیہ کے صحرا میں
ایک مٹھی اناج کی خاطر
زندگی
ایڑیاں رگڑتی ہے
بھوکے بچے
سسک کے مرتے ہیں