یہ پانی دیکھ کر حیرت زدہ ہے

یہ پانی دیکھ کر حیرت زدہ ہے
کہ دل مچھلی کا اس سے بھر گیا ہے


ہماری آنکھ میں آنسو نہیں ہیں
بہانے کو فقط اب خوں بچا ہے


ہمارے کھیل کی گڑیا تمہی ہو
تمہارے کھیل کا گڈا نیا ہے


جسے مجھ سے نہیں ہے کوئی مطلب
میں سب سے بولتا ہوں وہ مرا ہے


اگر کانوں کی بیساکھی ہٹا دو
تو گونگا بھی برابر بولتا ہے