ہم تو پانی ہیں کسی شکل بھی ڈھل سکتے ہیں

ہم تو پانی ہیں کسی شکل بھی ڈھل سکتے ہیں
اک ذرا آنچ دکھا دو تو ابل سکتے ہیں


روز اول سے ہے مٹی کا سہارا مٹی
آپ بیساکھیوں سے کتنا سنبھل سکتے ہیں


آپ کے ہاتھ میں ہے مجھ سے تعلق کا ریموٹ
آپ چاہیں تو یہ چینل بھی بدل سکتے ہیں