یہ ملی اعتبار کی قیمت
یہ ملی اعتبار کی قیمت
لگ گئی میرے پیار کی قیمت
مجھ سے اک جنگ جیتنی تھی اسے
سو لگی میری ہار کی قیمت
ہم کو اک پھول تک نصیب نہیں
ہم سے پوچھو بہار کی قیمت
آپ کو پیار مل گیا اپنا
آپ کیا جانو پیار کی قیمت
آ کے باہوں میں بھر لیا اس نے
مل گئی انتظار کی قیمت