یہ خواب مرے کانچ کے ان کو ہے بکھرنا
یہ خواب مرے کانچ کے ان کو ہے بکھرنا
او جگنو مری آنکھ کے کچھ دیر چمکنا
ہوں دھار پہ تلوار کی ضبط فغاں کا غم
ممکن نہ ہو جو چیخنا تو چھپ کے سسکنا
دل راستہ تکتا ہے بہت دیر سے اس کا
اے دھڑکنو تم آنکھوں کو ہرگز نہ جھپکنا