یمن اور شام کے بچوں کے لئے

نماز وحشت قبر
سفید خون والے لوگ
سیاہ دشت میں
اجل کی روشنی بکھیرتے رہے


ہم اپنی قبر میں پڑے ہوئے
اجل کی روشنی سے بچ گئے
مگر نئے کھلے ہوئے گل آفتاب
اس کی بھینٹ چڑھ گئے


ہم اپنی قبر میں پڑے پڑے
یہ سوچتے ہیں
اب امید کیا کریں
کہ اپنے واسطے کوئی پڑھے
نماز وحشت قبر