یاد تیری یاد ہے نام خدا اسماعیل میرٹھی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں یاد تیری یاد ہے نام خدا ورنہ ہم کیا اور ہماری یاد کیا صدر آرا تو جہاں ہو صدر ہے آگرہ کیا اور الہ آباد کیا مبدائے فیاض کے شاگرد کو حاجت آموزش استاد کیا اک کسوٹی ہے ترے کردار کی مرتبہ کیا مال کیا اولاد کیا