وہ وفا تھی یا جفا اچھی لگی

وہ وفا تھی یا جفا اچھی لگی
ہم کو تیری ہر ادا اچھی لگی


ہم یہ سمجھے تھے بھلا بیٹھے ہیں وہ
آپ نے جو دی صدا اچھی لگی


جس میں غم بھی تھے نہاں کچھ درد بھی
ہم کو وہ آب و ہوا اچھی لگی