وہ خزانہ جو اکثر دیوالیہ بنا دیتا ہے
ایک مشاعرے میں نریش کمار شاد نے اپنی باری پر جب حسب ذیل قطعہ پڑھا۔
جو بھی عورت ہے ساز ہستی کا
بیش قیمت سا اک ترانہ ہے
ایک ہیرا ہے ، خوبرو ہو اگر
نیک خو ہو تو اک خزانہ ہے
بیدی صاحب نے فرمایا کہ ’’یہ وہ خزانہ ہے جو گھر والوں کو اکثر دیوالیہ بنادیا کرتا ہے ۔‘‘