مدح زلف یار
دہلی کے ایک نظم گو شاعر زلف کی تعریف میں ایک اچھی خاصی طویل نظم سنارہے تھے ۔ جب نظم سے لوگ اکتا گئے تو کنور مہندر سنگھ بیدی نے کہا قبلہ یہ زلف بھی کیا زلف ہے کہ اس کی تعریف میں آپ اتنی لمبی نظم سنارہے ہیں ، تو وہ فوراً بولے’’کنور صاحب میں اپنے محبوب کی زلف کی تعریف کررہا ہوں ، آپ کی زلف کی نہیں ۔‘‘