سنگھ کا شگوفہ

سنگھ کا شگوفہ
چیمسفورڈ کلب کے ایک مشاعرے میں ،جس کی نظامت کنور مہندر سنگھ بیدی کررہے تھے، انہوں نے جناب عرش ملسیانی سے کلام سنانے کی گزارش کی جب عرش صاحب مائیک کی طرف جانے لگے تو بیدی صاحب نے فرمایا:
عرش کو فرش پر بٹھاتا ہوں
معجزہ آپ کو دکھاتا ہوں
اسی طرح دوسرے شاعر کو بلانے سے پہلے فرمانے لگے کہ :
کیا ستم ظریفی ہے کہ اب میں آپ کے سامنے ایک ایسے شاعر کو پیش کررہا ہوں جو ہر طرف سے گھرا ہوا ہے اور قافیہ ردیف کا بھی پابند ہے۔ اس پر ستم یہ کہ سرکاری ملازم بھی ہے اور تخلص ہے ’آزاد‘ ۔اس پر جگن ناتھ آزاد اٹھ کر مائیک پر تشریف لے آئے ۔