ایک جیل کے قیدی

ہندوستان کے سابق ہوم منسٹر کیلاش ناتھ کاٹجو کی صدارت میں مشاعرہ ہورہا تھا ۔ انور صابری جب اسٹیج پر آئے تو کلام پڑھنے سے پہلے فرمانے لگے :
’’وقت وقت کی بات ہے ،میں اب تک وہی شاعر کا شاعر ہوں اور کاٹجو صاحب وزیر بن گئے ہیں، حالانکہ انگریزوں کے دور حکومت میں ہم دونوں ایک ہی جیل میں رہ چکے ہیں ‘‘
کنور صاحب نے فوراً جملہ چست کیا ۔’’لیکن جرائم جدا جدا تھے ۔‘‘