عمر بھر سائبان میں رہنا
عمر بھر سائبان میں رہنا
تم جہاں ہو امان میں رہنا
یاد کا یہ بھی سلسلہ ہے بہت
اک کرن کا گمان میں رہنا
جب کوئی آرزو نہ رہ جائے
دل کے خالی مکان میں رہنا
نفرتیں بارشوں کی صورت ہیں
آگ کے درمیان میں رہنا
صورت سرخیٔ فسانۂ گل
تم مری داستان میں رہنا