عمر بھر کا ہے یہ سفر اب تو

عمر بھر کا ہے یہ سفر اب تو
حوصلہ کر اڑان بھر اب تو


خواب ہونے کو ہیں سبھی پورے
ساتھ چلنے لگے شجر اب تو


لفظ ترتیب سے رکھے تھے کچھ
ہو گئے سب تتربتر اب تو


ہم نے اپنی سی کر کے دیکھ لی ہے
صرف قسمت پہ ہے بسر اب تو


جو میری دسترس سے باہر تھا
ساتھ کرنے لگا سفر اب تو