اک نئی سی ان سنی سی بات کر

اک نئی سی ان سنی سی بات کر
جھوٹی سچی اٹپٹی سی بات کر


جانتی ہوں قصہ گڑھ کر آئے ہو
چل سنا پھر ان کہی سی بات کر


قصے کو ترتیب دینا چھوڑ اب
دیر مت کر سرسری سی بات کر


جان جاتی ہے بھلانے میں مری
چھوڑ اس کو تو بھلی سی بات کر


سب یہاں کرنے لگیں گے واہ واہ
ایک دو تو بیتے کی سی بات کر


دیر سے چپ چاپ بیٹھی ہو سحرؔ
اب تو کوئی شاعری سی بات کر